زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی

پیر 16 اپریل 2018 19:38

زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کی قیادت میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر ومئیر مینٹ انسپکٹر نے ڈیرہ سٹی اور چشمہ روڈ پراوگرا کی طرف سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پر پٹرول کی فروخت اور کم پیمانہ کے سلسلے میں پٹرول پمپوں کو چیک کیا اس موقع پر دو پٹرول پمپوں کو سیل کیا گیا جبکہ بارہ پٹرول پمپوں کو زائد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے اور کم پیمانہ ہونے پر بارہ پٹرول پمپوں کو تین لاکھ روپے موقع پر جرمانے کیئے ،عوامی وتجارتی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان اور ضلعی انتظامیہ کیطرف سے پٹرول پمپوں کے خلاف کیجانے والی اس کاروائی کو سراہا ہے اور اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :