اٹلی، مہاجرین کے لئے ملازمتوں کے آن لائن مواقع

منگل 17 اپریل 2018 11:00

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) اٹلی میں مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کو ملکی لیبر مارکیٹ تک رسائی دینے کے لئے ایک نئی آن لائن سروس شروع کی گئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطاب سٹارٹ ریفیوجیز نامی اس ویب سائٹ کے آغاز کی وجہ مہاجرین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی سوچ بنی۔ اس آن لان سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب مہاجرین خود کو اطالوی لیبر مارکیٹ میں متعارف کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئی بھی مہاجر خود کو اس ویب سائٹ پر رجسٹر کر سکتا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ اپنا مختصر تعارف کرائے، بتائے کہ وہ کیا ہنر رکھتا ہے اور کیا کیا کام کر سکتا ہے۔ جب وہ اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہو جائے گا تو اٹلی کی مختلف کمپنیاں اور ادارے اپنی اپنی ضروریات کے مطابق متعلقہ ہنر مند افراد سے خود ہی رابطہ کریں گی۔یہ پراجیکٹ اطالوی وزارت داخلہ کے اس منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کا ملازمتوں کے ذریعے سماجی انضمام ممکن بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :