جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا کی 5مئی کو ہونے والی شادی دھری کی دھری رہ گئی

چھ سال ساتھ رہنے کے بعد جان سینا اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا‘ ریسلر نکی بیلا

منگل 17 اپریل 2018 11:58

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ریسلنگ کے نامور سٹار جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا کی 5مئی کو ہونے والی شادی دھری کی دھری رہ گئی‘دونوں میں شادی سے صرف ایک ماہ قبل علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ دونوں سٹارز گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں جان سینا کے ساتھ اپنا رشتہ توڑنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چھ سال ساتھ رہنے کے بعد جان سینا اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا۔ ہم اپنے مداحوں سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں گے۔خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔ جان سینا نے گزشتہ سال نکی بیلا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بد ترین دن تھا۔

متعلقہ عنوان :