فلمسازو ہدایت کاروں نے عیدالفطر پر نئی فلموں کی نمائش کیلئے کوششیں تیز کر دیں

منگل 17 اپریل 2018 12:55

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)کراچی کے معروف فلمسازو ہدایت کاروں نے عیدالفطر پر نئی پاکستانی فلموں کی نمائش کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںبڑے فلمساز اداروں نے اپنی زیر تکمیل فلموں کا کام مکمل کرنے کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کے تکنیکی امور کو بھی مکمل کرنے میں محنت تیز کر دی ہے۔عیدالفطر پر 6نئی فلموں کی نمائش کے حوالے سے اب تک اعلانات سامنے آ چکے ہیں مگر اصل صورتحال ماہ رمضان کے دوران واضح ہو جائے گی۔ان نئی فلموں میں وجود، مولا جٹ ٹو اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔