ڈی پی او محمد سہیل چوہدر ی کی طرف سے ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 17 اپریل 2018 15:29

سرگودھا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی طرف سے ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار جن کا تبادلہ ضلع سرگودہا سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ہوا ہے کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودہا نے ڈی پی او سرگودہا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا سرگودہا میں تعیناتی کا عرصہ بہت اچھا گزرا ہے ،سرگودہا کے عوام اورپولیس کا میری عرصہ تعیناتی کے دوران طرز عمل مثالی رہا ۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او سرگودہا نے ایس پی انوسٹی گیشن کو تحائف اور اعزازی شیلڈ بھی دی۔