لاہور، لنک شالیمار روڈ سمیت مین جی ٹی روڈ پر عارضی تجاوزات کیخلاف آپریشن ، دکانوں کے باہر پڑے سامان کو قبضے میں لے لیا گیا

منگل اپریل 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) بلدیہ عظمیٰ لاہور کے شالامار زون کی ایک ٹیم نے لنک شالیمار روڈ سمیت مین جی ٹی روڈ پر عارضی تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑے سامان کو قبضے میں لے لیا ہے اس حوالے سے ٹی ایم او شالیمار زون کا کہنا ہے کہ انہو ں نے یہ آپریشن بلدیہ عظمیٰ کے لارڈ میئر کرنل (ر)مبشر جاوید کے حکم پر کیا ہے اور آئندہ دنوں میں اس آپریشن کا فالو اپ بھی جاری رہے گا ان کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی عارضی تجاوزات ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بن رہیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :