شاہد کپور کو بھی’’داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ دیا جائے گا

بدھ 18 اپریل 2018 11:16

شاہد کپور کو بھی’’داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ دیا جائے گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو بھی فلم ’’پدماوت‘‘میں بہترین اداکاری پر’’داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور کو بھی فلم ’’پدماوت‘‘ میں’’مہاراول رتن سنگھ‘‘ کے کردار کو بہترین انداز میں نبھانے پر’’ داداصاحب پھالکے ایوارڈ ‘‘ سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈ کی تقریب 21 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔