بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 12کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 18 اپریل 2018 12:17

بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 12کروڑ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 12کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے تین ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے 16کروڑ 20لاکھ، نارروال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 24کروڑ 77 لاکھ اور سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے 62 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔