فلم’’ کرنی دی بھرنی‘‘ کا اسکرپٹ حتمی مراحل میں داخل

بدھ 18 اپریل 2018 15:12

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ہدایت کار اقبال عسکری کی نئی فلم’’ کرنی دی بھرنی‘‘ کا اسکرپٹ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا،اقبال عسکری نے بتایا کہ میری یہ نئی فلم ایک با مقصد اور اصلاحی موضوع پر مشتمل ہو گی،فلم کا سکرپٹ مشتاق علوی نے لکھا ہے جبکہ اہم کرداروں میں حیدر سلطان، دیا جٹ ،ولی بخاری، سلطان بلا اور دیگر فنکار شامل ہیں،فلم کا افتتاح ہو چکا ہے،اب باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔