ڈی ایچ اے سٹی کی 731 ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اپریل تک توسیع

بدھ 18 اپریل 2018 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی کی 731 ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔بدھ کو احتساب عدالت کے روبرو نیب حکام نے ڈی ایچ اے سٹی کی 731 ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حنیف لالانی کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت کو نیب حکام نے بتایا کہ ملزم اور اسکے ساتھیوں پر ڈی ایچ اے سٹی جامشورو میں واقع 731 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، ملزم پر قومی خزانے کو 11 ارب روپے سے زائد نقصان پہچانے کا الزام ہے ملزم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں لہزا ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے نیب حکام کا موقف سننے کے بعد ملزم حنیف لالانی کے جسمانی ریمانڈ میں 27 فروری تک توسیع کردی۔