تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، تعلیم کے میدان میں ہم بہت پیچھے ہیں، موجودہ حکومت تعلیمی اصلاحات کیلئے اقدامات کررہی ہے ، یوسف خان ودیگر

بدھ 18 اپریل 2018 21:35

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، تعلیم کے میدان میں ہم بہت پیچھے ہیں، موجودہ حکومت تعلیمی اصلاحات کیلئے اقدامات کررہی ہے ، انشاء اللہ آنے والے وقت میں ہمارے بچے تعلیمی لحاظ سے سب سے آگے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ضلعی رہنماء یوسف خان، ماہر تعلیم حسن بادشاہ، صاحب گل و دیگر نے ون سم پبلک سکول ہنگو میں منعقدہ یوم والدین کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علاقہ مشرن، سکول طلباء و طالبات ، صحافیوں و سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ نقل کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا ،نقل ایک عارضی چیز ہے، بنیادی ضرورت قابلیت اور میرٹ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ون سم ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس کے زریعے ہنگو کے بچے ایک بہترین اور معیاری تعلیم کے حصول میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ایجوکیشن آفیسر حسن بادشاہ نے کہا کہ تعلیم اور علم کے بغیر انسان مکمل نہیں ہے، ہم سب کو چاہیئے کہ حصول تعلیم و علم کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں، ون سم سکول کے ایم ڈی صاحب گل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار اہمیت کاحامل ہے ۔

اُنہوں نے اپنے ادارے کے مسائل اور اُمور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب کے احتتام پر مہمان خصوصی یوسف خان ،ریٹائرڈ ایجوکیشن آفیسر حسن بادشاہ ،شمیم اقبال ،حفیظ سینئر صحافیوں طارق محمود مغل اور اسراراحمد اورکزئی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جبکہ والدین میں بھی گلدستے تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :