ْ لاہور، صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت پانچ سالوں کی انتہائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

ْ لاہور، صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت پانچ سالوں کی انتہائی بلند ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت پانچ سالوں کی انتہائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے نتیجے میں ان صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں چار سو روپے فی تولہ اضافہ کر دیاگیا ہے اس اضافے کے ساتھ شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں چوبیس قیراط سونے کی قیمت 60500 ہوگئی ہے جبکہ سونے کی بائیس قیراط سونے کی قیمت 54450 روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :