شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر کامران حسین قائم مقام چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر اکبر حسین ایڈ منسٹریٹر اور جنرل سیکرٹری ناصردین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھر پور تعداد نے بھی شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کامران حسین چیئرمین اینڈ ڈین نے تمام ملازمین کو ہسپتال کی ترقی کیلئے دل جمعی کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :