فرانس، حکومت کے خلاف احتجاج کے بعد کئی یونیورسٹیاں بند

جمعہ 20 اپریل 2018 10:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) تعلیم کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق حکومت فرانس کی پالیسیوں کے خلاف طلبا کے احتجاج کے بعد فرانس کی چار بڑی یونیورسٹیوں کو بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فرانس 24 ٹی وی نے تین ہفتے قبل شروع ہونے والے طلبا کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ تعلیم سے متعلق مختلف اصلاحات کے خلاف یونیورسٹی طلبا کے احتجاج کا دائرہ، اب اس یونیورسٹی تک پھیل گیا ہے کہ جہاں فرانس کے موجودہ صدر امانوئل ماکروں نے تعلیم حاصل کی تھی۔

فرانس میں طلبا کے احتجاج کے پیش نظر ملک کی چار اہم یونورسٹیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔تعلیم کے شعبے میں، کی جانے والی اصلاحات میں بعض مضامین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی زبانوں میں مہارت کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :