برائن برادرز نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ اپریل 19:38

برائن برادرز نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ ..
مونٹی کارلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، برائن برادرز نے کوارٹر فائنل میں مارسل گرانولرز اور پبلو کیوواس کو شکست دی۔

(جاری ہے)

مونٹی کارلو ماسٹرز کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی مارسل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار پبلو کیوواس کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-5)، 6-7، (7-5) اور 10-5 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :