رافیل نڈال اور کائی نیشیکوری مونٹی کارلو ماسٹرز کے فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 22 اپریل 2018 11:30

مونٹی کارلو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ہسپانوی ٹینس سٹار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ رافیل نڈال اور جاپان کے کائی نیشیکوری جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں سپین کے رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے تھرڈ سیڈڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویرو جونیئر کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں انکا مقابلہ ہسپانوی سٹار رافیل نڈال سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :