باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دیکر مقابلہ اپنے نام کرلیا

عامر خان نے تقریباً دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں ،ْ شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتا ہوں ،ْعامر خان کی گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 13:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ عامر خان اور 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان برطانیہ کے شہر لیورپول میں مقابلہ ہوا ،ْعامر خان نے تقریباً دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

باکسر عامر نے صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل کردیا تاہم ایک منٹ سے بھی کم وقت 39 سیکنڈ میں انہوں نے گریکو کو ناک آؤٹ کردیا۔مقابلہ جیتنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں اور میں شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں رنگ میں اس لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتاسکوں کہ عامر خان کیا ہی میں دوبارہ چمپئن بننا چاہتا ہوں ،ْمیرا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چمپئن عامر خان لاس ویگس 2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جبکہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :