رواں مالی سال کے دوران برازیلی چینی کی برآمدات میں 6.5 ملین ٹن کمی کا امکان

اتوار 22 اپریل 2018 13:10

سائو پالو ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) برازیلی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں 6.5 ملین ٹن کمی کی توقع ہے جس کی وجہ ملک میں گنے اور چینی کے دواہم پیداواری علاقوں کی پیداوار میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

چینی اور ایتھنول کے حوالے سے ایک کنسلٹینسی فرم کے ماہرین کے مطابق اپریل سے شروع ہونے والے نئے مالی سال (2018-19 ئ)کے دوران چینی کی برآمد 21.3 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے، مالی سال 2017-18 ء کے دوران برازیل کی چینی کی برآمد 27.8 ملین ٹن رہی تھی۔انھوں نے کہا کہ سال کے دوران ملک کی کل پیداوار 32.8 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال کی پیداوار 39.1 ملین ٹن سے کم ہے۔