کوئٹہ،بیروزگار فارماسسٹس ایکشن کمیٹی کا اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 22 اپریل 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) بیروزگار فارماسسٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر قطب ساگر، ڈاکٹر علی احمد ریکی ، ڈاکٹر شمس بلوچ کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ہمیں گزشتہ کئی عرصے سے روزگار فراہم کرنے کے جانسے د یئے جا رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ کی جانب سی400 نئی اسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا جن پر تا حال عملدرآمد نہیں کیا گیا گزشتہ پانچ سالوں سے پانچ سالہ پروفیشنل ڈگری ہولڈر فارماسسیٹس بے روزگاری کے مسائل سے دوچار ہے تا حال انہیں روزگار فراہم نہیں کیا جا رہا جبکہ سیکرٹری ہیلتھ نے 400 نئی اسامیوں کی سمری کو مسترد کر کے صوبے کے نوجوانوں کوبے روزگار کرنے کے لئے کردا راد اکیا ہے اور انہوں نے سابق وزیراعلی کی منظور شدہ سمری کو مسترد کر کے منتخب عوامی نمائندوں کی توہین کی ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں روزگار دیا جائے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :