امریکا اور جمہوریہ چیک نے فیڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 23 اپریل 2018 12:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) امریکا اور جمہوریہ چیک نے فیڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل مرحلے میں جمہوریہ چیک نے جرمنی کو شکست دی، ان کی جیت کا سکور 4-1 رہا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں امریکا نے فرانس کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ امریکا اور جمہوریہ چیک کے درمیان فائنل رواں سال 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :