100 بالز فارمیٹ کا مقصدکھیل کو سادہ بنانا اور خاص طور پر ماؤں اور بچوں کو کرکٹ کی جانب راغب کرنا ہے ،ْ اینڈریو اسٹروس

پیر 23 اپریل 2018 13:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) انگلینڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹروس نے کہاہے کہ 100 بالز فارمیٹ کا مقصدکھیل کو سادہ بنانا اور خاص طور پر ماؤں اور بچوں کو کرکٹ کی جانب راغب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈریو اسٹروس کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کے نئے شائقین پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو لوگ روایتی کرکٹ کے شائق نہیں ہیں، ان کی دلچسپی کا سامان کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کھیل کو اتنا آسان بنائیں جوکہ نئے لوگوں کی سمجھ میں آجائے۔یاد رہے کہ انگلینڈ 2020 سے ایک مینز اور ویمنز ایونٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں 15 اوورز روایتی طور پر 6 بالز پر مشتمل ہوں گے جبکہ ا?خری اوور 10 گیندوں کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :