ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نے کام شروع کر دیا ہے، ڈی سی

پیر 23 اپریل 2018 15:50

سرگودھا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نے کام شروع کر دیا ہے ، یہ مشین سرگودہا ڈویژن سمیت مضافاتی اضلاع کے مریضوں کیلئے نعمت ٰسے کم نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم آر آئی مشین کی تنصیب کے بعد پہلی دفعہ ایم آر آئی سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عرفان فرید ، پتھالوجسٹ ڈاکٹر یوسف صدیقی ، ایم آر آئی سنٹر کے انچارج ڈاکٹرز اور ماہرین کے علاوہ معروف مخیر و ایم ڈی آئی ایم ایل کالج لیاقت علی وڑائچ بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وں کو ہدایت کی کہ ایم آر آئی مشین سے مریضو ں کو بھر پور مستفید کیا جائے ، انہوں نے مشین کی دیکھ بھال اور اسکو دیر پا بنانے کیلئے ہر قسم کے احتیاطی اقدامات بھی اٹھانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا انہیں مشین کو محفوظ بنانے اور اس کی افادیت میں اضافہ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مشین روزانہ سینکڑوں ایم آر آئی کرنے کی صلاحیت والی موجودہ دور کی جدید ترین مشین ہے اور جسکے نتائج سو فیصد ہیں۔

متعلقہ عنوان :