فرانس میں متنازع امیگریشن بل منظور کر لیا گیا
بل میں پناہ حاصل کرنے کیلئے درخواست کی مدت میں کمی، غیر قانونی تارکین وطن کی حراست کی مدت میں دگنی توسیع اور فرانس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے کے لیے ایک سال قید کی سزا شامل اس اقدام سے پناہ حاصل کرنے کے عمل میں تیزی آئے گی،حکمران جماعت
پیر 23 اپریل 2018 16:00
(جاری ہے)
انتہائی دائیں بازوں کی نیشنل فرنٹ کے اراکین پارلیمان نے حکومت کی حمایت کی جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں نے اس بل کے خلاف ووٹ دیے۔
اس بل پر ووٹنگ ہفتے کی چھٹیوں کے دن ہوئی کیونکہ اس میں سینکڑوں ترامیم پیش کی گئی تھیں۔میخواں کی پارٹی لا ریپبلک ان مارچ پارٹی کے ایک رکن ژاں میچل کلیمنٹ نے اس بل کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 14 اراکین نے ووٹنگ میں شرکت سے احتراز کیا۔سابق سوشلسٹ مسٹر کلیمنٹ نے ووٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا: ہم بہت پراعتماد نہیں ہیں کہ ہم دنیا کو وہ آفاقی پیغام دے رہے جو ہمیشہ ہمارا خاصا رہے ہیں۔انھوں نے بعد میں اعلان کیا کہ وہ پارلمیانی گروپ چھوڑ رہے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست پیش کی مدت میں کمی کا سب سے کمزور پناہ گزینوں پر منفی اثر پڑے گا۔ اور اغلب گمان ہے کہ وہی لوگ وقت پر درخواست نہ جمع کرنے والے ہوں گے۔فرانس میں ادارے کے ڈائریکٹر بینیڈکٹ ژانیروڈ نے ایک بیان میں کہا کہپناہ حاصل کرنے کے زیادہ مثر نظام فراہم کرنے کے بھیس میں بل میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہیں جو تحفظ تک رسائی کو کم کرتے ہیں۔اب اس بل پر جون میں ایوان بالا یعنی سینیٹ میں بحث ہوگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.