حسن علی کی واہگہ بارڈ پر ”پریڈ“ پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جوا ب مل گیا

پیر 23 اپریل 2018 16:32

حسن علی کی واہگہ بارڈ پر ”پریڈ“ پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے دوران فاسٹ باﺅلرحسن علی نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز اور عوام کی جانب رخ کر کے جشن منانےکا مخصوص انداز اپنایا تو بھارتی فوج کے بعد اب بھارتی عوام کو بھی ”مرچیں“ لگ ہی گئیں۔تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر قومی ٹیم کی آمد پر شائقین میں جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا ، شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر نعرہ بازی بھی کی جبکہ اس موقع پر حسن علی کا جوش دیدنی تھا جو فوجیوں کے ساتھ میدان میں اتر آئے اور انہی کا سٹائل اپناتے ہوئے اپنے بازو پھیلا کر بھارتیوں کی طرف منہ کر کے جوش و جذبہ دکھایا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ حسن علی رینجر ز کے ساتھ پریڈ والے علاقے میں آکر روایتی انداز میں اپنے جذبات کا اظہا رکرتے ہیں ، وہ پنجابی سٹائل میں اپنی ’ران ‘ پر زور زور سے ہاتھ مار کر اپنی وقت کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں ، حسن علی نے اس موقع پر اپنا فاتحانہ ”جنریٹر“سٹائل بھی بنایا جو کہ وہ وکٹ لینے کے جشن مناتے ہوئے بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

حسن علی کے اس سٹائل نے بھارتی فوج کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کو بھی ”مرچیں “ لگا دیں ،ایک بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر حسن علی کے سٹائل کی ویڈیو لگا کر لکھا کہ ” پاکستانی کرکٹر حسن علی سرحد پار کرنے کی کوشش نہیں کریں گے ،جیسے ہی انہوں نے یہ کیا تو وہ نو بال ہوگی اور نو با ل پر فری ہٹ ملتی ہے “ ۔
 بھارتی صارف کے اس ٹویٹ نے ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے بھارتی فاسٹ باﺅلر جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فخر زمان کیخلاف کی گئی نو بال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” ہاں،واقعی یہ بہت مہنگا پڑ تا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر ہونےوالی پریڈ دیکھنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونےوالا سکواڈ بھی موجود تھا۔ پریڈ کے دوران حسن علی اٹھ کر واہگہ بارڈر گیٹ کے قریب گئے اور بھارتیوں کی جانب رخ کر کے اسی انداز میں ’جنریٹر‘ سٹارٹ کرنے کا جشن منایا جیسے وہ میدان میں وکٹ لینے کے بعد مناتے ہیں اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔