برطانوی شاہی خاندان میں نو مولود شہزادے کی آمد

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سینٹ میری اسپتال میںا یک اور بیٹے کو جنم دے دیا، ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کی تیسری اولاد ہے، بچے کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور سات اونس ہے،برطانوی میڈیا

پیر 23 اپریل 2018 20:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سینٹ میری اسپتال میںایک اور بیٹے کو جنم دے دیا،یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کی تیسری اولاد ہے، بچے کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور سات اونس ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینسنگٹن پیلس نے خبر دی ہے کہ ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔

یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کی تیسری اولاد ہے۔کینسنگٹن پیلس کے مطابق بچے کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور سات اونس ہے۔36 سالہ کیٹ مڈلٹن کا بچہ لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں پیدا ہوا۔ کیٹ مڈلٹن 22 مارچ سے چھٹی پر ہیں اور شاہی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہیں۔یہ بچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں سرِفہرست شہزادہ چارلز ہیں، ان کے بعد شہزادہ ولیم، پھر شہزادہ جارج اور پھر شہزادی شارلٹ اس بچے سے پہلے تخت نشینی کے حقدار ہوں گے۔

ڈیوک اور ڈچز کے ہاں پہلے سے دو بچے ہیں جن میں سے بیٹا جارج اب چار برس کا ہے جبکہ بیٹی شارلٹ دو سال کی ہیں۔کیٹ مڈلٹن کو ہائپرمیسس گراویڈارم (ایچ جی) نام کی بیماری ہے جس سے انھیں دوران زچگی، پانی کی کمی ہونے کے ساتھ شدید متلی کی کیفیت مسلسل محسوس ہوتی ہے اور تھکن اور سر چکرانے کی بھی کیفیت 'معمول سے زیادہ' محسوس ہوتی ہے۔ اس سے قبل بھی اپنے پہلے دونوں بچوں کی ولادت میں بھی ڈچز آف کیمبرج اس بیماری سے متاثر ہوئی تھیں۔متوقع پیدائش کا اعلان سونے کے فریم میں لگا کر بکنگھم پیلس کے احاطے میں رکھنے کی روایت کو بھی جاری رکھا جائے گا۔بچے کے نام کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان میں آرتھر، ایلبرٹ، فریڈرک، جیمز اور فلپ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :