ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا مختلف علاقوں میں قائم ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ

پیر اپریل 21:06

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا مختلف علاقوں میں قائم ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ
فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قائم ویٹرنری ہسپتالوں کااچانک دورہ کیااورفارمرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہسپتالوں میںمنرل مکسچر،یوریا مولیسز بلاکس،ونڈا کی موجودگی اورجانوروں کی ادویات کی مفت فراہمی کاریکارڈ چیک کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالماجد اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوںنے مویشی پال حضرات سے کہا کہ وہ جانوروں کی بیماری کی صورت میں ان کے علاج کے لئے قریبی ویٹرنری ہسپتال یا متعلقہ ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں جہاں تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :