ضلع کو نسل ایبٹ آباد کا اجلاس،حکومتی واپوزیشن اراکین کا ضلع کی تعمیر کیلئے مشترکہ کر نے کے عزم

منگل 24 اپریل 2018 18:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ضلع کو نسل ایبٹ آباد کا اجلاس منگل کے روز نا ئب نا ظم و کو نسل کے کنو ئیر سردار وقار نبی کی صدا رت میں منعقد ہوا جس میں نو منتخب ضلع نا ظم علی خا ن جدو ن سمیت ایوا ن کے دو نو ں جا نب کے ارا کین نے ما ضی کی تلخیو ں کو بھلا کر ضلع کی تعمیر کے لئے با ہمی تعا ون اور مشا ورت سے کا م کر نے کے عزم کا اظہا ر کیا۔

ضلع نا ظم علی خا ن جدو ن کا کہنا تھاکہ اگر چہ ضلع کے منتخب ایوا ن میں پا کستا ن تحریک انصا ف کو اکثریت حا صل ہے لیکن اس کے باوجود حزب اقتدار اپو زیشن ارا کین کو سا تھ لے کر چلنا چا ہے گی تا کہ اپوزیشن ارا کین کے حلقو ں کے عوا م کی محرو میو ں کا بھی ازالہ ہو سکے اور ضلع کے تما م ارا کین با ہم مل کر ڈیڑھ سا ل کی قلیل مدت میں ضلع کے لئے وہ کچھ کر دکھا ئیں جوصو بے کے دوسرے اضلا ع چا ر سا لو ں میں بھی نہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ کو نسل کے اپنے دور کے افتتا حی اجلاس میں اپنی حکمت عملی وا ضح کر تے ہو ئے علی خا ن جدو ن نے ضلع نا ظم و نا ئب نا ظم کے انتخا ب میں کردار ادا کر نے پر ارا کین کا شکریہ ادا کیااور نو منتخب کو نسلرو ں کو مبا رک باد دیتے ہو ئے کہا کہ قا ئد ایوا ن کے انتخا ب اور جمہو ریت کے استحکام کے لئے پا کستا ن تحریک انصا ف ،پا کستا ن پیپلز پا رٹی اور جما عت اسلا می کے ارا کین کی جدو جہد لا ئق تحسین اور قا بل فخر ہے کیو نکہ اسی جدو جہد کے نتیجے میں حق اور سچ کی فتح ہو ئی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ کو نسل ایبٹ آباد کے حوا لے سے ہمارا ما ضی تھوڑا تلخ تھاجس کی کچھ وجو ہا ت بھی تھیں لیکن مستقبل میں ہمیں ضلع کے عوا م کے مفا د میں ایوان کے اندر با ہمی تعا ون وروادا ری کا ایسا ما حو ل بنا نا ہے جس میں اپو زیشن نا م کی کو ئی چیز نہ رہے۔اس نیک مقصد کے حصو ل کے لئے اپوزیشن ارا کین کا تعا ون در کا ر ہو گااور ما ضی میں جو کچھ ہوا ہم سب ارا کین کو اسے بھو لنا ہو گا۔

ایوا ن میں صرف عوا م کے نما ئندے بن کر آنا ہو گا۔ضلع کی ترقی کے لئے اکھٹے چلنا ہو گا۔اور اپنی پا رٹی، نظریا ت اور جھنڈے ایوا ن سے با ہر چھوڑ کر آنا ہو گا ۔انہو ں نے کہا ہے کہ ہم اسی طر ح ضلع کے لئے ایک نئی صبح کا آغا ز کر کے اس کمی اور نقصا ن کو پورا کر سکتے ہیںجو پچھلے دو سا ل میں ضلع کو پہنچا ہے ضلع نا ظم نے (ن) لیگ کے ارا کین کو ضلعی بجٹ میں اپنی تر جیحا ت پیش کر نے کی دعو ت دیتے ہو ئے کہا کہ ہم سب ایوا ن میں برا بر ہیںاور تنقید برا ئے اصلا ح کا خیر مقدم کیا جا نا چا ئیے۔

انہو ں نے کہا کہ ہم ضلعی محکمو ں کو خو ش اسلو بی سے چلا نا چا ہتے ہیں تا کہ وہ عوا م کی بہتر خد مت کر سکیں ۔انہو ں نے کہا ہے کہ ضلع کو نسل پو رے ضلع کے عوا م کا نما ئندہ ایوا ن ہے اپو زیشن کی بھی یقینا یہی خوا ہش ہو گی کہ مسا ئل حل ہو ں اس لئے ہم اکھٹے چل کر کا میا ب ہو سکتے ہیںضلع نا ظم کے دفا تر عوا م اور ان کے نما ئندو ں کے لئے کھلے رہیں گے اگر ہم سے اپنے فرا ئض میں کو ئی کو تا ئی ہو ئی تو کل کو عوا م کی عدا لت میں نہیں جا سکیں گے۔علی خا ن نے کہا کہ اپو زیشن ارا کین کو سا تھ لیکر چلنے کی سو چ اس لئے پیدا ہو ئی کہ ہم اپو زیشن کے حلقو ں کے عوا م کو بھی ان کا حق دینا چا ہتے ہیں اور عوا م کی نما ئندگی اسی طر ح مضبو ط ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :