سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل انتقال کر گئے

بدھ 25 اپریل 2018 13:07

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سابق فرانسیسی فٹ بائولر ہنری مائیکل انتقال کر گئے ،ْان کی عمر 70 برس تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں 30 سالہ کیریئر کے دوران آٹھ مختلف ممالک کی کوچنگ کا اعزاز حاصل تھا ،ْانہوں نے 58 بین الاقوامی میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1984ء سے 1988ء کے دوران بطور کوچ ٹیم کے ساتھ کام کرتے رہے۔ان کی زیر کوچنگ ہی فرانس نے 1984ء میں منعقدہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔1986ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں فرانسیسی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :