جرمنی،ادارہ برائے ہجرت و پناہ گزین پر بدعنوانی کے الزامات کی جانچ پڑتال شروع

ملازمین کی نہیں بلکہ اس ادارے اور اس کے طریقہ کار کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جرمن وزیر داخلہ

بدھ 25 اپریل 2018 18:39

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) جرمنی میں ادارہ برائے ہجرت و پناہ گزین پر بدعنوانی کے الزامات کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی، ہر ملازم کی نہیں بلکہ اس ادارے اور اس کے طریقہ کار کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن دفتر شماریات نے ملکی ادارہ برائے ہجرت و پناہ گزین ’بی اے ایم ایف‘ کے خلاف جانچ پڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہر ملازم کی نہیں بلکہ اس ادارے اور اس کے طریقہ کار کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ’بی اے ایم ایف‘ کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستوں کو غیر قانونی طریقے سے تسلیم کیا گیا تھا۔ اس طرح تقریباً ایسے بارہ سو افراد کو فائدہ پہنچا، جو جرمنی میں سیاسی پناہ کے حصول کی شرائط پر پورا نہیں اترتے تھے۔

متعلقہ عنوان :