امریکا ایرانی جوہری ڈیل کو دوبارہ کھولنا نہیں چاہتا،کرسٹوفر فورڈ

بدھ 25 اپریل 2018 23:04

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) امریکا ایرانی جوہری ڈیل کو دوبارہ کھولنا نہیں چاہتا۔ یہ بات جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق امریکی مندوب کرسٹوفر فورڈ نے گزشتہ روز بدھ 25 اپریل کو بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایرانی جوہری ڈیل کو دوبارہ کھولنے یا اٴْس پر کسی نئے مذاکراتی سلسلے کو شروع کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ یہ بات انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ امریکی سفیر کا یہ بیان فرانسیسی و امریکی صدور کی ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔