مکائو نے یورپی یونین کی" 2017 مکائو سالانہ رپوٹ" حقائق کے منافی قرار دیدی

جمعرات 26 اپریل 2018 15:28

مکاو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) چین کے خصوصی انتظامی علاقے مکائو نے یورپی یونین کی "دو ہزار سترہ مکاو سالانہ رپوٹ" کوحقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکائو کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے،مکائو خصوصی انتظامی علاقے میں سیاسی استحکام ہے،معیشت ترقی کررہی ہے، باشندوں کو مختلف حقوق اور آزادیاں حاصل ہیں اور یہی حقیقت ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے مکائو خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے جاری کی گئی دو ہزار سترہ مکائو سالانہ رپوٹ میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔مکائو کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔لیکن مذکورہ رپورٹ میں اس حوالے سے حقائق کو نظر انداز کرکے تبصرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اس کی غیر مشروط مخالفت کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مکاو خصوصی انتظامی علاقے کے قیام کے بعد ایک چین دو نظام، مکاو کے باشندوں کے ہاتھوں مکاو کی حکمرانی کے اصول، اعلی سطحی خود اختیاری اصول پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کیا جارہا ہے۔مکاو خصوصی انتظامی علاقے میں سیاسی استحکام ہے،معیشت ترقی کررہی ہے،سماج میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے،مکاو کے باشندوں کو مختلف حقوق اور آزادیاں حاصل ہیں اور یہی حقیقت ہے ۔

متعلقہ عنوان :