ترکی نے 16 سال میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی، نائب وزیراعظم

جمعرات 26 اپریل 2018 16:26

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ترکی کے نائب وزیر اعظم شمشیک نے کہا ہے کہ انھوں نے گزشتہ 16سالوں میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔ ترکی پر انگلیاں اٹھانے والے ان اعدادوشمار کاجائزہ لیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غازی این تپ کے ایوان تجارت، جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز یونین کے زیر اہتمام ایک نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی نے 16 سالوں میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے اور مستقبل میں اہم ترین کام افراط زر کے خلاف نبرد آزما ہونا ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 2002 سے ابتک عالمی ترقی 78 فیصد جبکہ ترکی کی شرح نمو 230 فیصد رہی ہے۔ترکی پر انگلیاں اٹھانے والے ان اعداد و شمار کا جائزہ لیں،مستقبل میں اہم ترین کام افراط زر کے خلاف نبرد آزما ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :