گندھارا ہندکو بورڈ کا ایک تعزیتی اجلاس،ظفرنویدجانی کی وفات پراظہارافسوس

جمعرات 26 اپریل 2018 22:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) گندھارا ہندکو بورڈ کا ایک تعزیتی اجلاس گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ کے ایگزیکٹیو ممبر اور ممتاز کالم نگار ضیاء الحق سرحدی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہندکو کے معروف شاعر ،ہندکو کی چارکتابوں کے مصنف اور گندھارا ہندکو بورڈ کے ایگزیکٹیو ممبر ظفر نوید جانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیااور ان کی وفات کو ہندکو ادب کیلئے بڑا نقصان قرار دیاگیا۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی گئی جبکہ سوگواران کے حق میںصبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔یاد رہے کہ ظفر نوید جانی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :