مارچ کے دوران جاپان کی صنعتی پیداوار میں اضافہ

جمعہ 27 اپریل 2018 12:47

مارچ کے دوران جاپان کی صنعتی پیداوار میں اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جاپان نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کی صنعتی پیداوار میں اضافہ اور بیروزگار افراد کی شرح مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت کی جانب سے جمعے کو جاری رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران ملک میں صنعتی پیداوار میں فروری کی نسبت 1.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہرین نے صرف 0.5 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔مارچ کے دوران بیروزگار افراد کی شرح 2.5 فیصد رہی جو فروری کے عین مطابق اور جنوری کی شرح 2.4 فیصد سے معمولی زیادہ رہی،یہ 25 سال کی کمی ترین سطح ہے۔ماہ کے دوران جاب کی تلاش والے ہر 100 افراد کے لیے روزگار کے 159 مواقع دستیاب تھے۔