اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ کل سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر۔13 اور انڈر۔14 جبکہ گرلز انڈر۔ 14 شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :