ایم ڈی پی آئی اے کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت 29مئی تک ملتوی

جمعہ 27 اپریل 2018 17:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 29مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر ایم ڈی پی آئی اے کی طرف سے ایڈوکیٹ مرزا عرفان غضنفر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اضافی دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں وقت دیا جائے ۔عدالت نے مشرف رسول کے وکیل کی استدعا منظور کر تے ہوئے سماعت 29مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے ایم ڈی پی آئی اے کی تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :