پی ایس ڈی پی ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 25ارب روپے ہے اور قبل ازیں ان منصوبوں کیلئے 8 ارب 42کروڑ90 لاکھ80 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی اے کے لئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ 04-18/--283

متعلقہ عنوان :