حکومت کا ماہی پروری، زراعت، ڈیری اور لائیو سٹاک سیکٹرز کے فروغ کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) حکومت نے ماہی پروری، زراعت، ڈیری اور لائیو سٹاک سیکٹرز کے فروغ کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ماہی پروری کے فروغ کیلئے فش فیڈ پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس مکمل ختم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ ڈیری فارموں کیلئے پنکھوں اور اینیمل فیڈ کی تیاری پر عائد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کی بھی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کے علاوہ زرعی مشینری پر سیلز ٹیکس کی عائد شرح کو 7 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ امید ہے کہ ان مجوزہ اقدامات سے ہماری زراعت، ڈیری اور لائیو سٹاک سیکٹرز پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :