مریدکے، دو نو عمر طالب علم موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے رکشہ سمیت نہر میں جا گرے، ایک جاں بحق ، دوسرا زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:49

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) گھر سے گندم لینے کے لئے جانے والے دو نو عمر طالب علم تیزر فتار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے رکشہ سمیت نہر میں جا گرے جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بسم اللہ کالونی مریدکے کا رہائشی میٹر ک کا طالب علم رانا عمر سلہریا اپنے دوست کے ہمراہ لوڈر کشہ لے کر اپنے گاؤں چک نمبر 36گندم لینے کے لیے گیا۔

(جاری ہے)

واپسی پر سامنے سے آنے والی تیزر فتار موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں ان کا رکشہ لدی ھوئی گندم سمیت نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں رانا عمر اور اس دوست شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ہنستے کھیلتے گھرسے روانہ ہونیو الے خوبصورت نو عمر نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ہو گئی اور گھر کے افراد پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔

متعلقہ عنوان :