تیونس میں عرب دنیا ، ٹی وی اور ریڈیو ثقافتی میلے کا آغاز

ہفتہ 28 اپریل 2018 10:40

تیونس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) تیونس کے دارالحکومت میں عرب دنیا ، ٹی وی اور ریڈیو ثقافتی میلے کا آغاز ہو گیا ۔ اس ثقافتی میلے میں تمام عرب ممالک کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تیونس کے وزیرثقافت نے کہا کہ اس میلے کا مقصد عرب دنیا کے باہمی ثقافتی تعاون میں عرب ممالک کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا اور انکے باہمی رابطوں کو مزیدموثر اور مضبوط بنانا ہے۔ ثقافتی میلے کا مہمان خصوصی سعودی وفد کو بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :