ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو گھیاکدوکے پودوں کی بروقت چھدرائی کی ہدایت

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

قصور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گھیاکدوکے پودوں کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی ہے جبکہ تین سے چار پتے نکالنے پر ایک جگہ پر اگے ہوئے ایک سے زائدپودے بھی نکالنے کا مشورہ دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب گھیاکدو کے پودے تین سے چار پتے نکال لیں ان پودوں کا درمیانی فاصلہ مناسب برقراررکھنے کیلئے ایک جگہ پر ایک سے زیادہ اگے ہوئے پودوں کونکال دیاجائے اور چھدرائی میں تاخیرنہ کی جائے کیونکہ تاخیر سے اکھاڑنے پربچ جانے والے پودے بھی بری طرح متاثرہوتے ہیں جس سے ان کی بڑھوتری ‘ افزائش نسل وپیداوارپر منفی اثرپڑتاہے۔

انہوں نے کہا کہ گھیاکدوکی آبپاشی کا بھی خیال رکھناچاہیے اورپہلاپانی کاشت کے فوراً بعد جبکہ اسکے بعد یک ہفتہ کے وقفہ سے پانی لگاتے رہناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی جگہ پر بارش ہو جائے تو اس صور ت میں گھیاکدو کے کھیتوں کوپانی لگانے کا دورانیہ بڑھایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بھی تین سے چار مرتبہ گوڈی کریں اور ہردوسری چنائی کے بعد گوڈی کرنے سے کھیت نہ صرف جڑی بوٹیوں سے پاک رہے گا بلکہ پیداوارمیں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :