جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ہے جو بڑھا کر 8 فیصد کی جائے گی ،ْرانا محمد افضل نے بجٹ کو متوازن اور عوام دوست قرار دیدیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:25

جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ہے جو بڑھا کر 8 فیصد کی جائے گی ،ْرانا محمد افضل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے بجٹ کو ایک متوازن اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ہے جو بڑھا کر 8 فیصد کی جائے گی ،ْاپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تین یا چار ماہ کے بجٹ کی تجویز سمجھ سے باہر ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجٹ 2018-19ء میں تمام شعبوں کیلئے بڑی رقم مختص کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تین یا چار ماہ کے بجٹ کی تجویز سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے زخائر میں اضافے کے لیے حکومت بہت کوششیں کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے بجٹ بھرپور تیاری کر کے پیش کیا، کسی نئے ٹیکس کا نفاذ نہیں کیا گیا بلکہ شرح ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح کو 6 فیصد بڑھا کر 8 فیصد تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ بجٹ کی پالیسیوں پر عملدرآمد سے حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :