بارسلونا اوپن ٹینس، اعصام الحق اور انکے جوڑی دار جولین راجر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:36

بارسلونا اوپن ٹینس، اعصام الحق اور انکے جوڑی دار جولین راجر نے  فائنل ..
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ڈبلز کیٹگری کے سیمی فائنل میں اعصام الحق نے شاندار کامیابی کے بعد اپنے ساتھی جولین راجر کے ہمراہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میلہ جاری زور و شور سے جاری ہی. ڈبلز کے سیمی فائنل میں اعصام الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے جوڑی دار جولین راجر کے ہمراہ کی حریف گائیڈو پیلا اور نیکولس جیری کو ٹھکانے لگا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سنگلز کوارٹر فائنل میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال کا مقابلہ سلوواکیہ کے مارٹن کلیزان سے ہوا جس میں اسپینش اسٹار نے 0-6،، اور 5-7 سے فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ایک اور کوارٹر فائنل میں بیلجیم کے ڈیوڈگوفن کی جیت ہوئی جنہوں نے اسپین کے روبرٹو کو 7-6 2-6 اور 2-6 سے ہرایا۔

متعلقہ عنوان :