چین میں سالانہ ائیرشو جاری

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) چین کے صوبہ ہنان میں ڑینگ ڑو ائر شو جاری ہے، ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سالانہ ائیر شو میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ماہرایروبیٹک ٹیمیں چین پہنچی ہیں، ائیر شو میں طیاروں نے فضا میں رنگ بکھیر دئیے۔

(جاری ہے)

ماہر ایروبیٹک ٹیموں کی مہارت نے سماں باندھ دیا، ائیرشو دیکھنے آنے والے شہری خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔سالانہ ایئر شو یکم مئی تک جاری رہے گا۔ سالانہ ائیر شو کے دوران مختلف اقسام کے جدید طیاروں کی نمائش بھی ہوگی۔ ایئر شو میں چین سمیت مختلف ممالک کے 233 طیارے ائیرشو میں پرفارم کریں گے

متعلقہ عنوان :