ہری پور: ہوٹلوں میں باسی کھانے ، مضر صحت چائے کی فروخت جاری

کوئی پوچھنے والا نہیں، عوام کا محکمہ صحت ، محکمہ فوڈ کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء)سرائے گدائی، جھاری کس، ٹیوب ویل ،ڈنگی کے علاقوں میں ہوٹلوں میں باسی کھانے اور مضر صحت چائے کی فروخت جاری کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ صحت اور محکمہ فوڈ کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقوں ڈنگی ،ٹیوب ویل ،جھاری کس ،دیدن ،سرائے گدائی اور گرد نواح میں ہوٹلوں پر مضر صحت اور باسی کھانوں کی فروخت کے ساتھ ساتھ مضر صحت مصالحوں ،چائے کی پتی کا استعمال جاری ہے اور گھٹیا کوالٹی کا آئل بھی کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے لگی ہیں ارباب اختیار نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے عوام نے فی ا لفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔