گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار سرینا ہوٹل گلگت میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:27

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار سرینا ہوٹل گلگت میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز اور سرینا ہوٹلز نار تھ کی جنرل منیجر ثروت مجید نے پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا ہے۔ چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز‘ سیکریٹری سیاحت وقار علی خان سمیت دیگر خواتین و حضرات نے نمائش میں رکھے گئے پھولوں کامعائنہ کیا اور اسے ایک اچھی پیش رفت قرار دیا۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیا ز نے پھولوں کی نمائش کا افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرینا ہوٹلز کے زیر اہتمام پھولوں کی نمائش سے فیملیز کو قدرتی حسن سے قریب تر ہونے میں مدد فراہم کر ے گا جبکہ دوسری جانب سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے بھی یہ نمائش موثر ومعاون ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 16 لاکھ سے زائد سیاح گلگت بلتستان آئے تھے اور موجودہ سال امید ہے کہ بیس لاکھ سے زائد سیاح جی بی میں آئیں گے امید ہے کہ اس دفعہ جتنے بھی مہمان جی بی میں آئیں گے ان سب کوخوش آمدید کرنے کے لئے ہم سب تیار ہوں گے تاکہ وہ گلگت بلتستان کے حوالے سے اچھا تاثر لے کر واپس جائیں دوسری جانب حکومت کی ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاحوں پربھی پوری طرح توجہ مرکوزہے ،پورا سال ہم نے انٹر نیشنل ایونٹس میں بھر پور شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹر ی نے کہا کہ بہت جلد ٹو وردی سائیکل ریس کا انعقا دکیا جارہا ہے جو کہ گلگت سے شروع ہو کر خنجراب میں اختتام پذیر ہوگی اس سائیکل ریس میں ملکی اور غیر ملکی سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔ان تمام سرگرمیوں سے علاقے کی معیشیت پر مثبت اثر پڑے گا لوگوں کو معاشی مواقعے ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :