ترک، تاتار تجارتی فورم،دو طرفہ روابط میں فروغ کا فیصلہ

اتوار 29 اپریل 2018 10:10

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ترک تاتار تجارتی فورم کا انعقاد استنبول میں ہوا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اس فورم میں تاتارستان کے صدر رستم خانوف نے بھی شرکت کی جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رستم خانوف نے کہا کہ تاتارستان کی ترقی میں ترک تاجروں کا اہم کردار رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں۔ فورم میں ترکی کی نمائندگی نائب وزیر اقتصادی امور فاتح متین نے کی اور کہا کہ تاتارستان مِں تعمیراتی شعبہ ترکی تاجروں کی توجہ کا مرکز ہے اور اب تک ہم نے وہاں 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔بعد ازاں دو طرفہ معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :