شعراء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، توصیف خالد

اتوار 29 اپریل 2018 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) مہمند پریس کلب میں سنگر ادبی ٹولنہ ،اتمان خیل ادبی کاروان اورمرکزی مہمند پشتوادبی ٹولنہ کے زیر سایہ اباسین مشاعرے کاانعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی معروف پشتو شاعر اباسین یوسفزئی ، میزبان اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ توصیف خالد تھے اور مشاعرے کی صدارت ابو فرقان فانی نے کی جبکہ دیگر مہمانان وشعراء فاروق شاہ ، شمس مہمند، سپورٹس منیجر سعید اختر، اکرام شیخ، تبسم ، جاندار شاہ جلبل ، طالب سنگر، دلاور غرسنے ، جمیل گل جمیل و دیگرنے بھی شرکت کی۔

مشاعرے میں مہمان اور مقامی شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔ مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند توصیف خالد نے کہا کہ مہمند پولیٹیکل انتظامیہ تمام شعراء کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

(جاری ہے)

اباسین یوسفزئی نے کہا کہ مہمند قوم مہمان نواز، پکے پختون اور اسلام پسند لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکو چاہئے کہ وہ قبائل کی مشکلات کو میرٹ کی بنیاد پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ پشتو زبان کو بھی ترجیح دیں اور اپنی مادری زبان پشتو کی ترقی کیلئے بھر پور کوشش کریں۔ تقریب کے آخر میں پریس کلب کے صدر کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ جبکہ مہمان خصوصی کو قلعہ لنگی بھی پیش کی گئی۔