سیالکوٹ،کاسمٹیک سٹور میں شارٹ سرکٹ کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی ،50ہزار روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) کاسمٹیک سٹور میں شارٹ سرکٹ کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی ،50ہزار روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے گائوں بٹر میں محمد شہباز کی کاسمٹیک شاپ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے 50ہزار روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے مزید 10لاکھ روپے کا سامان محفوظ رہا۔

متعلقہ عنوان :