مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنائے جانے پر اسحاق ڈار ناراض

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 14:09

مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنائے جانے پر اسحاق ڈار ناراض
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنائے جانے پر سینیٹر اسحاق ڈار ناراض ہو گئے۔ سابق وزیرخزانہ نے نون لیگ کی اہم شخصیت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ساتھ زیادتی اور فارغ کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے اور بجٹ پیش کرانے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ناراض ہوگئے جبکہ اسحاق ڈار کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ کسی اور کو وزیر خزانہ نہیں بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ رانا افضل یا ہارون اختر خان بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع نے کہا کہ شریف خاندان کے اندر ہی ایک اہم شخصیت جو اسحاق ڈار کے ایک کام کی وجہ سے ان سے سخت نالاں تھیں نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مفتاح اسماعیل کے حوالے سے واضح طور پر اسحاق ڈار اپنے اختلافات کا اظہار کر چکے تھے مگر شریف خاندان کی طرف سے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی تھیں۔


متعلقہ عنوان :